ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / شمالی کرناٹک میں کمار سوامی کا دورہ

شمالی کرناٹک میں کمار سوامی کا دورہ

Sun, 30 Apr 2017 01:14:36    S.O. News Service

بنگلورو:29/اپریل(ایس او نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے بتایاکہ اگلے اسمبلی انتخابات میں شمالی کرناٹک سے 40تا50نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ہبلی میں اخبار ی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر بسوراج ہوراٹی کی قیادت میں اس علاقہ میں پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے ابھی سے کوشش شروع ہوگئی ہے۔ ہاویری، گدگ، باگلکوٹ، دھارواڑ سمیت مختلف اضلاع میں اسمبلی حلقوں کی سطح پر اجلاس منعقد ہوئے ہیں،جہاں پر کئی لوگوں نے جے ڈی ایس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ 11تا13مئی وہ اتر کنڑا ضلع کا دورہ کریں گے، اور مئی میں وہ اپنا سارا وقت شمالی کرناٹک میں ہی گزاریں گے تاکہ اسمبلی انتخابات میں افزود نشستیں حاصل ہوں۔ دریں اثناء بسواجینتی پروگرام میں انہوں نے بتایاکہ بسونا ایک عظیم مفکر تھے، جنہوں نے سماج میں تبدیلی لانے کی کوشش کی، ایسی عظیم شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرنا ضروری ہے۔


Share: